Monday, 18 May 2020

کورونا

لائیوکورونا/ برطانیہ کا ویکسین کے لیے 84 ملین پاؤنڈز دینے کا اعلان بلوچستان میں 148 نئے متاثرین

  1. یا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 46 لاکھ سے بڑھ گئی ہے جبکہ تین لاکھ سے زیادہ افراد اس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
  2. پاکستان میں متاثرین کی تعداد 41 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ 896 افراد اس مرض سے ہلاک ہوئے ہیں۔ پاکستان میں سب سے زیادہ 318 ہلاکتیں صوبہ خیبر پختونخوا میں ہوئی ہیں۔
  3. پاکستان کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ عید کی چھٹیوں کے دوران ضروری اشیا کی دکانوں کے علاوہ کاروبار اور بازار بند رہیں گے۔
  4. برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد لوگوں کو گھروں سے باہر نکلتا دیکھا گیا ہے تاہم حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بلاوجہ سفر مت کریں۔
  5. جرمنی میں ملتوی کیے گئے فٹ بال میچز دوبارہ بحال ہونے جارہے ہیں۔ یہ میچز بغیر شائقین کھیلے جائیں گے۔
  6. ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ سالانہ یوم قدس کے موقع پر تہران میں ایک ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔
  7. نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کی وجہ سے لگنے والی پابندیوں میں نرمی کے بعد ہزاروں کاروبار دوبارہ کھول دیے گئے۔
  8. اقوام متحدہ کے کووڈ 19 کے لیے خصوصی نمائندے نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں لوگوں کو سختیوں کو معمول بنانا پڑے گا اور شاید معمولاتِ زندگی پہلے کی طرح کبھی بحال نہ ہوسکیں۔

No comments:

Post a Comment

Popular posts