Tuesday, 19 May 2020

"میں 8 سال تک پرتشدد ریلیشن شپ میں رہی، اب میں نے اپنے کتے کا نام اس کے نام پر رکھ دیا ہے

 

لاہور ; اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایسے رشتے میں 8 سال تک رہیں جس میں تشدد کا عنصر بھی شامل تھا، اس شخص نے اپنے خاندان کی لڑکی سے شادی کرلی  جس پر انہوں نے اپنے کتے کا نام اس پر رکھ دیا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں اداکارہ صبا قمر کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں عورت رومانس نہیں کرتی۔ بچپن سے ہی ہمیں سکھایا جاتا ہے کہ مرجانا ہے لیکن اس بندے کو نہیں چھوڑنا جو سب سے پہلے آپ کی زندگی میں آیا، اسی بات نے میری زندگی کے 8 سال برباد کردیے۔مطلب یہ کہ ایک چمتکار میری زندگی میں آیا جن کیلئے جھوٹ بولنا ، بدتمیزی کرنا اور مارنا اور بعد میں معافی مانگنا ان کی عادت میں شامل تھا۔  میرے لیے شادی اور کمٹمنٹ ایک جیسا تھا اس لیے میں نے اپنی زندگی کے 8 سال برباد کرلیے، وہ تو ٹھیک نہیں ہوا لیکن میرا دماغ خراب کردیا، بعد میں  بھائی صاحب کو خیال آیا کہ انہوں نے شادی تو اپنے خاندان کی لڑکی سے کرنی ہے;

صبا قمر نے بتایا کہ اپنے ہی خاندان کی لڑکی سے منگنی تڑوا کر بھائی صاحب نے شادی کرلی ، کہانی یہیں ختم نہیں ہوئی، سوسائٹی کو دکھانے کیلئے بھائی صاحب نے اپنے ہی خاندان کی لڑکی سے شادی تو کرلی لیکن دل و دماغ میں تو میں تھی، اپنی ہی بیوی کے سامنے میرا نام لے بیٹھے جس کے بعد وہ دن ہے اور آج کا دن ہے بھائی صاحب ابھی تک بیوی سے چھتر کھا رہے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ 2015 میں مجھے احساس ہوا کہ پانچوں انگلیاں ایک برابر نہیں ہوتیں، اس لیے کچھ انٹرنیشنل ٹرائی کرتے ہیں لیکن میرا وہ معاملہ 8 دن بھی نہیں چل پایا۔; وہ تو نہیں رہے میری زندگی میں لیکن میں نے اپنے کتے  کو ان کا نام دے دیا ہے۔ میرے کتے کا نام دینو ہے۔


No comments:

Post a Comment

Popular posts